حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل، شعبہ قم کے زیرِ اہتمام 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کے موقع پر شہر مقدس قم میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے "سبیلِ ابا عبداللہ الحسینؑ" کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عزاداروں میں پانی کے ساتھ دیگر تبرکات تقسیم کئے گئے۔

سبیل کا مقصد واقعۂ کربلا میں اہلِ بیت علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی پیاس کی یاد کو تازہ کرنا اور عزادارانِ حسینی کی خدمت انجام دینا تھا۔ محرم کے ایام میں سبیل سے بڑی تعداد میں زائرین اور عزاداروں نے استفادہ کیا۔
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ قم سے وابستہ طلاب نے اس خدمت میں بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے پانی کی تقسیم، عزاداروں کی رہنمائی اور دیگر انتظامی امور میں فعال کردار ادا کیا۔ شرکاء نے اس موقع پر خدمتِ خلق اور شعائرِ حسینی کے فروغ کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

منتظمین کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف واقعۂ کربلا کے پیغامِ ایثار و وفا کو زندہ رکھتی ہیں بلکہ معاشرے میں خدمت، اخوت اور دینی شعور کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ عزاداران نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے اہلِ بیت علیہم السلام سے عقیدت کے اظہار کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ